9 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہےکہ ایران کی دفاعی صنعتیں دس ترقی یافتہ ملکوں کی دفاعی صنعتوں کی برابری کررہی ہیں۔

ابنا: بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے آج تہران میں دفاعی صنعتوں کےبارے میں جاری کانفرنس کے موقع پر کہا کہ ایران نے اپنی ضرورت کا دفاعی ساز وسامان خود بنانا شروع کردیا ہے اور اس بہت سی دفاعی صنعتیں دنیا کے پیشرفتہ ممالک کی صنعتوں سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں۔

انہوں نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات اور ایران کے خلاف امریکہ کے مواقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پالیسی این پی ٹی معاہدے کے دائرہ میں اپنے ایٹمی حقوق کا دفاع کرنا ہے اور ایران اپنے ایٹمی حقوق سے ایک قدم بھی پسپائي اختیار نہیں کرے گا۔

قابل ذکرہے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران نے دفاعی اور سول صنعتوں میں تیز ترقی کی ہے۔

ایران نے اسٹم سلز ٹکنالوجی، نینو ٹکنالوجی اور بایو ٹکنالوجی میں ترقی کرکے دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کا مقابلہ کرنا شروع کردیا ہے ۔

دفاعی صنعتوں میں ایران ایک ترقی یافتہ ملک شمار ہوتا ہے۔ دفاعی صنعتوں میں ایران کی میزائيل ٹکنالوجی نیز جدید ترین راڈار سسٹم قابل ذکر ہیں جن کی ٹکنالوجی ایرانی ماہرین نے اپنی محنت سے حاصل کی ہے۔

یاد رہے خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر نے حال میں اعلان کیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ماہرین نے دشمن کے میزائلوں کو منحرف کرنے یا ان پر قبضہ کرکے انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی ٹکنالوجی حاصل کرلی ہے۔

.......

/169