8 جون 2012 - 19:30

کراچی کے علاقے ایف سی ایریا سے 4 شیعہ نوجوانوں کو متعصب پولیس اہلکاروں نے اغواہ کرلیا ہے۔

ابنا: معلومات کے مطابق متعصب پولیس اہلکاروں نے ابھی تک نوجوانوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے کہ چاروں نوجوانوں کو اُٹھانے کی وجہ کیا ہے۔

متعصب پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اغواہ ہونے والوں میں شیراز عباس، مہدی عباس، رجب علی اور ندیم شاہ شامل ہیں۔ بااثر افراد کا کہنا ہے کہ چاروں نوجوانوں کو متعصب پولیس اہلکاروں نے اغواہ کیا ہے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے البتہ شک ہے کہ یہ تعداد 4 سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

.......

/169