ابنا: صدر احمدي نژاد نے چين کے فونيکس ٹي وي چينل کے ساتھ انٹرويو ميں کہا کہ عالمي تبديلياں نئے منصفانہ عالمي نظام اور قوموں کے مفادات کي جانب مرکوز ہيں ـ
انہوں نے کہا کہ عالمي نظام کي اصلاح کے لئےسب کو مل کر کوشش کرنا ہوگي ـ انہوں نے سائنس و ٹيکنالوجي کے شعبے ميں ايران کي کاميابيوں کا ذکر کيا اور کہا کہ ملت ايران کي ترقي بھي عالمي نظام کي اصلاح کے تناظر ميں ہے تاہم عالمي طاقتيں چونکہ اس پيشرفت کو اپنے اغراض و مقاصد کے برخلاف پاتي ہيں لہذا دباؤ اور طاقت کے ذريعے ملت ايران کي ترقي کے عمل کو متاثر کرنے کي کوشش کر رہي ہيں ـ
ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايٹمي ٹکنالوجي کے سلسلے ميں ايران کے موقف کو دو ٹوک اور بالکل شفاف قرار ديتے ہوئے کہا کہ ايران کي تمام ايٹمي سرگرمياں آئي اے اي اے کي نگراني ميں انجام پاتي ہيں ـ ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران کي پرامن ايٹمي سرگرميوں پر مغربي ممالک کي تشويش کو بے بنياد اور غلط قرار ديتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک کے پاس ہزاروں ايٹمي ہتھيار ہيں اور اس کا وہ اعتراف بھي کرتے ہيں ـ انہوں نے کہا کہ ايران تعميري تجاويز ديتا رہے گا اور اپنے قانوني ايٹمي حقوق کے لئے پوري لگن کے ساتھ جدوجہد جاري رکھے گا
.......
/169