ابنا: قاہرہ کے تحريراسکوائر پر مصري عوام نے حسني مبارک، احمد شفيق، حبيب العادلي اور حسني مبارک کے ديگر قريبي ساتھيوں پرالتحرير اسکوائر پر علامتي طور پرايک انقلابي عدالت ميں مقدمہ چلا کر سب کو پھانسي کي سزا سنائي ہے - مصري عوام کي اس عدالت نے اعلان کيا ہے کہ جن لوگوں نے تيس سال تک مصري عوام پر آمرانہ حکومت کي ہے ان کو پھانسي ملني چاہئے کيونکہ ان حکمرانوں نے مصر کي سماجي اور سياسي حيثيت کو تباہ کرديا ہے –
مصري عوام کي عدالت نے زور دے کر کہا کہ اگر مصري عدالت نے اس سلسلے ميں کوتاہي سے کام ليا تو مصري عوام ہر شخص پر خواہ وہ ملک کا صدر ہي کيوں نہ ہو مقدمہ چلائيں گے، بنابريں ہمارا پہلا مطالبہ يہ ہے کہ سابق حکمرانوں کو موت کي سزا دي جائے کيونکہ وہي انقلابيوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہيں -
خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ قاہرہ کے التحرير اسکوائر پر قائم عوام کي علامتي عدالت ايک ايسے وقت قائم ہوئي جب سابق حکومت کے وزير اعظم احمد شفيق مصر کےصدارتي انتخابات کے دوسرے مرحلے ميں اميدوار ہيں اور انہوں نے ابھي حال ہي ميں ايک پريس کانفرنس ميں اخوان المسلمين اور اس کے صدارتي اميدوار محمد مرسي پر زبردست تنقيد کي ہے –
ماہرين کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمين پر احمد شفيق کا سياسي حملہ اس بات کي علامت ہے کہ وہ اپنے انتخابي حريف محمد مرسي سے خائف ہيں - احمد شفيق نے کہا کہ اخوان المسلمين اور اس کے صدارتي اميدوار دين کو لوگوں کي آزادي کو سلب يا محدود کرنے کے لئے استعمال کريں گے اور اس سے وہ اپنے ذاتي مفادات کے لئے استفادہ کريں گے-
دوسري طرف اخوان المسلمين کے اميدوار محمد مرسي نے عوام سے کہا ہے کہ وہ دوسرے دور کے انتخابات ميں وسيع پيمانے پر شرکت کريں - المصريون نامي ويب سائٹ نے لکھا ہے کہ اخوان المسلمين کے اميدوار محمد مرسي کا کہنا ہے کہ انتخابات کا بائيکاٹ کرنے سے انقلاب کو نقصان پہنچے گا اور اس سے صرف سابقہ حکومت کي باقيات کو ہي فائدہ پہنچے گا - محمد مرسي نے کہا کہ صدارتي انتخابات کا دوسرا دور اپنے وقت پر منعقد کرايا جائے- انہوں نے کہا کہ عبوري دور کے طولاني ہونے سے موجودہ حکومت اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے فائدہ اٹھائے گي-
محمد مرسي نے کہاکہ انتخابات ميں عوام کي وسيع شرکت اخوان المسلمين کي اولين ترجيح ہے- انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمين اکيلے ملک کا نظم ونسق نہيں چلاسکے گي اس کے لئے اسے ملک کے سبھي طبقوں کے تعاون کي ضرورت ہے - محمد مرسي نے اپنے انتخابي حريف پر جھوٹ بولنے کا الزام لگايا اور کہا کہ احمد شفيق دعوي کرتے ہيں کہ کاميابي کي صورت ميں وہ ملک ميں امن و امان بحال کرديں گے ليکن ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہيں کہ کيا تم انہي لوگوں ميں شامل نہيں تھے جنھوں نے دو فروري سن دوہزار گيارہ کو قاہرہ کے التحرير اسکوائر پر انقلابيوں کا قتل عام کيا تھا اور جنھوں نے گذشتہ تيس برسوں سے عوام کا چين و سکون چھين رکھا تھا ؟
واضح رہے کہ حسني مبارک کے سيکورٹي اہلکاروں نے دوفروري سن دوہزار گيارہ کو التحرير اسکوائر پر انقلابيوں پر حملہ کرکے ان کا قتل عام کيا تھا- اخوان المسلمين کي طرف سے صدارتي انتخابات کے اميدوار محمد مرسي نے شفاف اورآزادانہ انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کيا اور کہا کہ فوجي کونسل کو چاہئے کہ وہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کراکے اقتدار دوسروں کے حوالے کرے- حسني مبارک کي معزولي کے بعد سے مصر ميں فوجي کونسل اقتدار پر قابض ہے-.......
/169