ابنا: المنار ٹی وی رپورٹ کے مطابق لبنان کا شمالی علاقہ جسکی سرحدیں شام سے ملتی ہیں سیاسی اور سکیوریٹی حکام کا اڈہ بن چکا ہے یہانتک کہ اس علاقے میں برطانوی اور قطری جاسوسوں نے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ان ملاقاتوں کا مقصد شام کے لئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا جائزہ لیناہے ۔یاد رہے اس علاقے میں دہشتگردوں کا ایک گروہ اس بات کا منتظر ہے کہ شام کے خلاف حملے شروع ہوں تو وہ بھی شام میں دراندازی شروع کردے۔ ان دہشتگردوں کو امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور قطر کی مالی اور فوجی حمایت حاصل ہے۔
لبنان کی سیاسی پارٹی چودہ مارچ بھی شام کے خلاف سرگرم عمل دہشتگردوں کی حمایت کررہی ہے۔ ادھر تیونس کی حکومت نے ایک بار پھر شام میں فوجی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔ تیونس حکومت کے ترجمان نے کہا ہےکہ ان کی حکومت شام میں کسی بھی طرح کی فوجی مداخلت کے خلاف ہے۔.......
/169