8 جون 2012 - 19:30

مونٹريال… کينيڈا ميں احتجاجي طلباء اور اور پوليس ميں ايک مرتبہ پھر جھڑپ ہوئي جس کے دوران 40 سے زائد طلباء کو گرفتارکرليا گيا.

ابنا: ذرائع ابلاغ کي رپورٹس کے مطابق کينيڈا کے شہر مونٹريال ميں سينکڑوں طلباء نے ٹيوشن فيسوں ميں مجوز ہ ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاجي مظاہرہ کيا اور حکومت کے خلاف نعرے بازي کي.

يہ احتجاجي مظاہرہ فارمولا ون کينيڈين گرينڈ پرکس ايونٹ کے اطراف ميں کيا گيا جس پر پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کي کوشش کي اور انہيں ايونٹ کے مقام سے دو رکھا.

پوليس نے مظاہرين کو منتشرکرنے کيلئے آنسو گيس اور پاني کا استعمال کيا. پوليس اور احتجاجي مظاہرين کے درميان جھڑپ بھي ہوئي تاہم اس دوران کوئي شخص زخمي نہيں ہوا . پوليس نے 40 سے زائد طلباء کو حراست ميں لے ليا.  ........

/169