ابنا:بریگيڈیر جنرل محمد رضا پوردستان نے آج ارنا سے گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کی آئے دن کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے ملت کی ہوشیاری پر زوردیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر کسی بھی طرح کی جارحیت کا نہایت شدید جواب دیا جائے گا۔ بریگيڈیر جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ہرطرح سے توانا اور طاقتور ہیں اور ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ہروقت اپنے وطن کا دفاع کرنے کے لئے آمادہ رہتی ہیں اور ہر لمحے دشمن کے خطروں کا جائزہ لیتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلح افواج کی ضرورت کی چیزیں خود ایرانی ماہرین کے ہاتھوں تیار ہورہی ہیں۔ ........
/169