7 جون 2012 - 19:30

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اپنے ا یٹمی معاملے کے بارے میں پائدار اور بامعنی مذاکرات کا خواہاں ہے۔

ابنا:‌سرگئي لاوروف نے جمعرات کو قزاقستان میں کہا کہ ایران اپنے ایٹمی معاملے کے بارے میں نہایت سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماسکو مذاکرات اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات میں اہم موڑ ثابت ہونگے۔ روسی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آرہا ہے کہ چین اور روس نے ایک مشترکہ بیان میں ایران کے خلاف کسی بھی طرح سے طاقت کے استعمال نیز یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔ اس سے قبل لاوروف نے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو غیر تعمیری قراردیا تھا۔ ماسکو میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات اٹھارہ اور انیس جون کو ہونے والے ہیں۔ قابل ذکرہے امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بہانے ایران پر وسیع پابندیاں لگادی ہیں اور ان پابندیوں کے سہارے ایران کو پیشرفت سے روکنا چاہتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے ایٹمی حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔

........

/169