ابنا: علی اکبر صالحی نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ آج شانگھائي تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ایک دستاویز جاری کی جائے گي جس میں علاقائي ملکوں کی سکیورٹی کا لائحہ عمل پیش کیا گیا ہے۔ یہ دستاویز آج شانگھائي تعاون تنظیم میں منظور کی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بعض ممالک نے ترقی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں بڑی طاقتوں کی جانب سے انہیں خطرات لاحق ہوچکے ہیں بنابریں ان کی سکیوریٹی کی تشویشوں کا نوٹس لیا جانا ضروری تھا۔
علی اکبر صالحی نے کہا کہ یہ بڑي خوش آيند بات ہےکہ علاقائي ملکوں میں یہ شعور بیدار ہوچکا ہے کہ اگر علاقے سے کوئي طاقت چلی جاتی ہے تو دوسری طاقت کو پیر جمانے کا موقع نہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شانگھائي تعاون تنظیم کو گيارہ برس ہورہے ہیں اور اس نے بڑے اہم اقدامات بھی کئے ہیں تاہم ابھی اپنے بنیادی ا ھداف کو حاصل کرنے کی طرف قدم نہیں بڑھایا ہے.......
/169