ابنا: بيجنگ يونيورسٹي ميں طلبا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ امريکہ نے اب تک دنيا پر متعدد تباہ کن جنگيں مسلط کي ہيں اور صہیونيوں کے ساتھ ملکر فلسطيني عوام پر ظلم ڈھا رہا ہے۔
صدر نے ايران اور چين کو شاندار تاريخي اور تہذيبي ورثے کا مالک قرار ديتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام سامراج کے خلاف جدوجہد ميں پيش پيش رہے ہيں۔
ڈاکٹرمحمود احمدي نژاد نے واضح کيا کہ ايران اور چين دنيا ميں امن اور محبت کو فروغ دينے کي کوشش کر رہے ہيں اور اس حوالے سے يونيورسٹياں اہم کردار ادا کرسکتي ہيں۔
صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد شنگھائي تعاون تنظيم کے اجلاس ميں شرکت کے لئے ان دنوں چين کے دورے پر ہيں۔.......
/169