5 جون 2012 - 19:30

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے شورائے کتاب کے سیکریٹری نے کتاب "اہل البیت (ع) من کتاب اعیان الشیعہ" کی اشاعت کی اطلاع دی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے شورائے کتاب کے سیکریٹری نے کتاب "اہل البیت (ع) من کتاب اعیان الشیعہ" کی اشاعت کی اطلاع دی۔

حجت الاسلام عباس جعفری نے اس خبر کے بعد کہا: آیت اللہ سید محسن امین عاملی کی تالیف "اعیان الشیعہ" اصول اور فروع دین میں تراجم، شخصیت شناسی اور شیعہ عقائد  سے متعلق اہم ترین حوالے کی کتب (Referance Books) میں شمار ہوتی ہے۔

انہوں نے اضافہ کیا: کتاب میں ائمہ علیہم السلام کی تاریخ اور سیرت کے باب میں بھی ان بزرگوار شخصیات کے تاریخی، تحلیلی اور سیاسی و اجتماعی مباحث سامنے لائے گئے ہیں۔ کتاب کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت فقہاء، صحابیوں، تابعین، قاریوں، متکلمین، مفسرین، فلسفیوں، بادشاہوں، کمانڈروں، حکومتی سلسلوں، تاریخ نگاروں، ڈاکٹروں، اہل نجوم، علمائے بلاغت، شعراء، عرفاء، ہنرمندوں اور سخنوروں کا شرح حال ہے جس نے کتاب کو ایک خاص مقام و  مرتبے سے نوازا ہے۔ درحقیقت اس کتاب میں علامہ امین عاملی نے کوشش کی ہے کہ چودہ سو برس سے زیادہ عرصے پر پھیلی ہوئی شیعہ تاریخ کو قارئین کے سامنے پیش کریں اور یقیناً انہیں اس کوشش میں کامیابی بھی نصیب ہوئی ہے۔

جعفری صاحب کے بقول یقیناً اس عظیم علمی کاوش اور شیعی انسائکلو پیڈیا کے پیچھے مولف کی محنت شاقہ اور سختیوں کا تحمل جیسے مختلف شہروں اور مناطق کی طرف سفر کار فرما ہیں۔

حجت الاسلام جعفری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: اس مفید کتاب کی اہمیت اور اس کی متعدد بار اشاعت کو دیکھتے ہوئے عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نے کتاب کے دو ابواب یعنی معصومین علیہم السلام کی تاریخ  اور سیرت کو جدید تحقیق کے ساتھ چھاپنے کا فیصلہ کیا ۔ اور خداوند عالم کے لطف و کرم سے  اب یہ کتاب محترم محققین کے بھرپور تعاون کے بعد شعبہ تحقیق کی جانب  سے وزیری سائز (20x13 تا 24x20) کی پانچ جلدوں میں پیش کی جارہی  ہے۔ کتاب تقریباً 1700 صفحات پر مشتمل ہے جسے 3000 نسخوں کی صورت میں ملکی اور غیر ملکی محققین اور عام شائقین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا: مولف کے اپنے زمانے میں چھپنے والے نسخے پر انحصار کرنے والی یہ تحقیق اہم ترین شیعی اور اہل سنت کے منابع اور حدیث کی کتابوں کی روشنی میں قرآنی آیات اور پیغمبر (ص) اور ائمہ علیہم السلام روایات ، تاریخی واقعات کی دستاویزات اور ان میں آنے والے پیچیدہ اور مشکل کی وضاحت اور فنی فہرستوں کی روشنی میں مرتب ہوئی ہے جس کی نظارت اور نگرانی خود مرحوم مولف کے بیٹے سید حسین امین نے کی ہے۔ ........

/169