اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق "حجت الاسلام احسان شجاع ربانی" نے مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پھیلاؤ اور تبلیغ کے سلسلے میں عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی فعالیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: نئے سال کے دوران 110کتب مختلف زبانوں میں چھپ کر سامنے آئیں گی۔
عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی بک فیسٹیول کے انچارج نے ہر سال تہران میں منعقد ہونے والے بک فیسٹیول میں عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے فعال کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس سال بھی بک فیسٹیول میں دو عمومی اور بین الاقوامی اسٹالوں پر 130 عنوانات پر لکھی گئی کتابیں سامنے لائی گئیں۔حجت الاسلام احسان شجاع ربانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترویج و تبلیغ سے متعلق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی اہم کتابیں فارسی، انگریزی اور عربی زبانوں میں علم کلام، تفسیر، عقائد، تاریخ اور اہل بیت علیہم السلام کے بارے میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات پر مشتمل تھیں۔
انہوں نے چوبیسویں بین الاقوامی بک فیسٹیول کے موقع پر بیس نئے عنوانات پر مشتمل کتابوں کے سامنے لائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عتبات عالیات کی تاریخ اور قرآن میں اہل بیت (ع) فارسی زبان میں جبکہ واقعہ کربلا انگریزی زبان میں چھپنے والی جدید کتابوں میں سے تھیں جو اس فیسٹیول کے موقع پر منصہ شہود پر لائی گئیں۔
عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی بک فیسٹیول کے انچارج نے ہاد دہانی کراتے ہوئے کہا: فارسی زبان میں عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی کتابوں کا مجموعہ جبکہ فارسی اور عربی زبانوں میں اہل بیت علیہم السلام کی سیرت تہران میں منعقدہ فیسٹیول کے موقع پر عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سافٹ ویئر تھے۔.......
/169