4 جون 2012 - 19:30

ایران کے صوبہ ایلام کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے شعبہ دارالقرآن کریم کے انچارج نے کہا ہے کہ اس صوبے میں حفاظ قرآن کریم کی تخصصی ورکشاپ منعقد ہوئی ہے۔

ابنا: صوبہ ایلام کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے شعبہ دارالقرآن کریم کے انچارج حشمت اللہ رستمی نے ۵جون کو شبستان کے نامہ نگارسے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ اس تخصصی ورکشاپ میں اس صوبے کے۸۰ سے زائد حفاظ قرآن کریم نے شرکت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس ایک روزہ تخصصی ورکشاپ کا مقصد حفاظ قرآن کریم کو حفظ قرآن کریم کی جدید روشوں سے آگاہ کرنا اور ان کی مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

رستمی نے حفظ قرآن کریم کی اہمیت اور ملک میں ایک کروڑ حفاظ قرآن کریم کی تربیت کے سلسلے میں قائد انقلاب اسلامی کے فرمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال اس صوبے میں حفظ قرآن کریم کی تیس کلاسز منعقد ہوئی تھیں جن میں کئی افراد کو حفظ قرآن کریم کی تعلیم دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ کورسز تین سال پر مشتمل ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ تین سال کے بعد اس صوبے میں کم ازکم ۲۵۰ افراد قرآن کریم کو مکمل طور پر حفظ کرلیں گے۔

.......

/169