4 جون 2012 - 19:30

پاکستان نے سات سو کلوميٹر فاصلے تک مارکرنے والے کروز ميزائل بابر کا ملٹي ٹيوب لانچر سے فائر کرنے کا کامياب تجربہ کيا ہے۔

ابنا: ايٹمي ہتھيار لے جانے کي صلاحيت والا يہ ميزائل ، راڈار پر نظرنہ آنے والي اسٹيلتھ ٹيکنالوجي سے بھي ليس ہے .

آئي ايس پي آر کے مطابق مکمل طور پر ملکي ٹيکنالوجي سے تيار کردہ حتف سيون سيريز کے کروز ميزائل بابر کو ملٹي ٹيوب لانچنگ گاڑي سے فائر کيا گيا۔

اور يہ سات سو کلوميٹر فاصلے تک ہدف کو انتہائي کاميابي اور مکمل درستگي کے ساتھ نشانہ بناسکتا ہے۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ، وزيراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چيئرمين جائنٹ چيفس آف اسٹاف کميٹي جنرل خالدشميم وائيں نے ملت پاکستان کو اس ميزائل تجربے پر مبارک باد دي ہے۔....... /169