4 جون 2012 - 19:30

عراق کے شہر الرمادی کے ہزاروں باشندوں نے آج مظاہرہ کر کے عراق میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ابنا: النخیل خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر الرمادی کے ہزاروں باشندوں نے پرامن جلوس نکال کر بغداد میں کل ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے کی مذمت کی اور ملک کی تعمیر نو کے سلسلے میں عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس مظاہرے کا انتظام کرنے والے ایک شخص شیخ ثامر العسافی نے کہا ہے کہ عراقی شہریوں کو دہشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنانا ایک بزدلانہ فعل ہے جس کا مقصد عراقیوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔ لیکن دہشتگردوں کو جان لینا چاہۓ کہ چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں ان کو عراق کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوگي۔

دوسری جانب الانبار کے قبائلی سرداروں نے بھی بغداد میں ہونے والے کل کے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔ واضح رہے کہ کل بغدا میں ایک دہشتگردانہ بم دھماکے میں بتیس افراد ہلاک اور دو سو سے زیادہ زخمی ہوگۓ تھے۔.......

/169