3 جون 2012 - 19:30

ايران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران نے سيارچے خلائي مدار ميں پہنچانے کيلئےاپنا نيا خلائي مرکز تعميرکرلياہے۔

ابنا: وزير دفاع جنرل احمد وحيدي نے مزيد کہا کہ تعمير ہونے والے نئے خلائي مرکز سے پہلا سيارچہ ”طلوع“ مدار کيلئے روانہ کرنے کا منصوبہ ہے. ”سيمرغ“ نامي راکٹ سيارچہ لے کر خلائي سفر پر روانہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ایران مغربی ممالک کی جانب سے اقتصادی اور فوجی پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے مغربی ممالک ایران کی پیشرفت کو روکنا چاہتے ہیں لیکن ایران ہر میدان میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونےکی صلاحیت حاصل کرچکا ہے۔.....

/169