ابنا: کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کے حوالے سے شیعہ اکابرین سردار سعادت علی ہزارہ، علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ غلام مہدی نجفی، حاجی قیوم چنگیزی اور طاہر خان ایڈووکیٹ پر مشتمل وفد نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور کوئٹہ میں جاری شیعہ نسل کشی کی المناک صورتحال اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وفد نے دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مزید برآں قندھاری امام بارگاہ کوئٹہ میں چھ معصوم انسانوں کی شہادت کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، جس سے سردار سعادت علی ہزارہ، علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ مہدی نجفی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے آج تاریخی احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
سردار سعادت علی ہزارہ اور اکابرین قوم کے فیصلے کے مطابق آج دوپہر بارہ بجے عملدار روڈ کوئٹہ پر تاریخی احتجاج ہوگا جس میں پچاس ہزار سے زیادہ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ملک بھر کے مومنین سے کوئٹہ کے مظلوم شیعیان علی ع کا ساتھ دینے کی استدعا کی گئی ہے۔.......
/169