ابنا: پاکستان کے شہرکراچي ميں تشدد اورفائرنگ کا سلسلہ جاري ہيں. آج اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات ميں 9افراد کو ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ مختلف واقعات ميں تين خواتين سميت 12افراد زخمي ہوئے ہیں.
کراچي ميں ايک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے.لاقانونيت کا يہ عالم ہے کہ دن دہاڑے شہريوں پر مسلح افراد کي فائرنگ کے واقعات ہورہے ہيں ليکن ملزمان آزاد گھوم رہےہيں.
کھارادر کے کاغذي بازار ميں فائرنگ سے ايک شخص ہلاک ہوا.جھيل پارک کے قريب مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے ايک شخص کي زندگي کا چراغ گل کرديا.
گارڈن ميں فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا ايک شخص ہلاک اور ايک زخمي ہوا.اولڈ سٹي ايريا ميں پان منڈي اور کامل گلي ميں دکانداروں پر فائرنگ سے ايک شخص ہلاک اورچھ زخمي ہوگئے. نارتھ ناظم آباد کے علاقے مياں والي کالوني ميں فائرنگ سے ايک شخص ہلاک ہوا.ڈيفنس ميں نثار شہيد پارک کے قريب فائرنگ کرکے بنگلے کے سيکورٹي گارڈکوہلاک کردياگيا.
ذرائع کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والوں کا نہیں بلکہ دہشت گردوں کا راج ہے۔ .......
/169