اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے مالی تعاون سے چھپنے والی 322 صفحات پر مشتمل اس کتاب کا طول 22 سینٹی میٹر اور عرض 14 سینٹی میٹر ہے۔ کتاب کو 1000 نسخوں کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔کتاب کے مقدمے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مشیر برائے ثقافتی امور کے قلم سے یوں تحریر ہے: اہل بیت علیہم السلام سینٹرل ایشیائی مسلم ممالک کے عوام کے نزدیک ہمیشہ قابل اکرام و احترام رہے ہیں اور اس بارے میں کچھ تالیفات بھی چھپی ہیں۔
کتاب "اہل بیت (ع)" ڈاکٹر تیجانی کی چھپنے والی نئی کتاب ہے جسے سید جواد مہدی نے فارسی میں ترجمہ کیا ہے اور جسے رواں سال میں کرغزستانی زبان میں محبان اہل بیت (ع) کی دسترس میں قرار دیا گیا ہے۔
اس امید کے ساتھ کہ اس کے مطالعے سے ہمیں اس خاندان کی بہتر معرفت اور شناخت اور اس سے اپنی وابستگی میں استحکام لانے میں مدد ملے گی جس کے افراد اہل جود و کرم اور برکت، معدن علم سخاوت اور صبر و استقامت اور جہاد کے اعلی نمونے ہیں۔ جو لوگ اہل بیت علیہم السلام کے مقام کے بارے میں مذہب حنفیہ کے امام اور پیشوا ابو حنیفہ کے نقطہ نگاہ سے آشنائی رکھتے ہیں، انہیں معلوم ہے کہ ابو حنیفہ اہل بیت علیہم السلام کی ولایت، محبت اور مرجیعت کے قائل تھے اور اپنی گفتار اور اپنے کردار کے ذریعے مختلف انداز سے اہل بیت علیہم السلام سے اپنی محبت اور ولایت کا اظہار کرتے تھے۔
کرغزستانی زبان میں زندگی حضرت فاطمہ (س)، گنج عقل اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین کے تراجم وہ چند کتابیں ہیں جو گذشتہ برس سے چھپ کر منظر عام پر آتی رہی ہیں۔رپورٹر سروس: بین الاقوامی / سید جواد طباطبائی.......
/169