ابنا: علی لاریجانی نے کل تہران میں امام خمینی رح کے زایۂ نگاہ سے سیرت علوی میں اخلاق اور سیاست کے نام سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں مزید کہا کہ سامراجیوں خصوصا امریکی حکام کا اخلاق سے تہی داماں ہونا انسانیت کے لۓ بہت زیادہ مشکلات کا سبب بنا ہے۔
علی لاریجانی نے عراق اور افغانستان میں جمہوریت کی برقراری کے بہانے ان ممالک پر امریکہ کی لشکر کشی کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ آج امریکہ ان ڈکٹیٹروں کی حمایت کررہا ہے ملتوں کے خلاف جن کی تشدد آمیز پالیسیوں میں شدت آرہی ہے۔
علی لاریجانی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور دوسرے اسلامی ممالک میں ایٹمی ٹیکنالوجی کی پیشرفت کی راہ میں امریکہ کی جانب سے روڑے اٹکاۓ جانے کے بارے میں کہا کہ امریکہ ایسی حالت میں ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا الزام لگا رہا ہے کہ جب ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی بارہا ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پرامن ہونےکی تصدیق کر چکی ہے۔
ڈاکٹر لاریجانی نے اتحاد بین المسلمین سے متعلق حضرت امام خمینی رح کے نظریۓ کے بارے میں کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح ہمیشہ اختلافات سے اجتناب پر تاکید فرمایا کرتے تھے۔
.......
/169