2 جون 2012 - 19:30

افغنستان میں امریکہ کی جاری فوجی موجودگی پر اس ملک کے حکام اور عوام کی مخالفت کے بعد افغان صدر حامد کرزئی نے امید ظاہر کی ہے کہ غیر ملکی فوجی سنہ 2014 سے قبل ہی افغانستان ترک کردیں گے۔

ابنا: حامد کرزئی نے جریدے ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے جنگ افغانستان میں امریکہ فوجی حکمت عملی کو شکست خوردہ قرار دیا اور کہا کہ امریکہ، افغانستان میں امن قائم کرنے کی توانائی نہیں رکھتا۔ افغان صدر حامد کرزئی نے سنہ 2001 سے کہ جب سے امریکہ، افغانستان میں داخل ہوا ہے اس ملک میں جاری بدامنی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، امن و استحکام کی برقراری کے حوالے سے افغان عوام کی توقعات پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ افغان عوام نے بارہا امریکہ مخالف مظاہرے کرکے اپنے ملک سے قابض فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے ۔.......

/169