ابنا: نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکی صدر اوباما نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی پیشرفت روکنے کے لئے سائبر حملوں کا حکم دیا ہے۔ اس اخبار کے مطابق امریکہ اور صہیونی ریاست نے اس سے پہلے اسٹکس نیٹ نامی کمپیوٹر وائرس بناکر ایران کے ایٹمی پروگرام پر حملے کئے تھے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ حالیہ دنوں میں فلیم نامی وائرس دریافت ہوا ہے جو اسٹکس نیٹ سے زیادہ خطرناک بتایا جاتا ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہےکہ یہ وائرس ایران، شام، لبنان ، سعودی عرب اور فلسطین میں پھیل گيا ہے۔....... /169