31 مئی 2012 - 19:30

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے تعاون سے حضرت امام خمینی (رہ) کی دو کتابیں"حدیث بیداری" اور "امام خمینی (رہ) کا سیاسی و الہی وصیت نامہ" بھاشا ملایو میں شائع ہوئیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی، موسسہ تنظیم نشر و آثار امام خمینی (رہ) [ادارہ برائے تالیف و اشاعت آثار امام خمینی (رہ)] اور ملائیشیا کے موسسہ شیعی المنتظر  کے باہمی تعاون سے اسلامی جمہوریہ کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی دو گرانقدر کتب یعنی "حدیث بیداری" اور "سیاسی و الہی وصیت نامہ" کو بھاشا ملایو میں ترجمہ کرنے کے بعد 1500 نسخوں کی صورت میں ملائیشیا کے شیعی مراکز اور اداروں میں تقسیم کیا گیا۔

کتاب "حدیث بیداری" امام (رہ) کی زندگی، قیام اور جد و جہد پر مشتمل ہے جس کے بعض مطالب  ولادت سے قم میں رہائش تک، امام (رہ) کی ترکیہ جلاوطنی، عراق میں جلاوطنی، 15 خرداد سے انقلاب کی کامیابی تک اہم ترین سیاسی واقعات، امام خمینی (رہ) کا پیرس کی جانب سفر، امام (رہ) کی ایران واپسی،  پہلوی حکومت کا سقوط اور انقلاب اسلامی  کی کامیابی  ہیں۔.......

/169