31 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے ایرانی صدرکا دعوتنامہ ہندوستانی وزير اعظم منموہن سنگھ کو پیش کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ علی اکبر صالحی نےغیر وابستہ تحریک کے رکن ممالک کے تہران میں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئےایرانی صدرکا دعوتنامہ ہندوستانی وزير اعظم منموہن سنگھ کو پیش کردیا ہے صالحی نے ہندوستانی وزير اعظم کے ساتھ ملاقات میں ،عراق ، شام ، مشرق وسطی اور ایٹمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا صالحی نے اس ملاقات میں ہندوستان اور ایران کےباہمی روابط کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے  باہمی روابط کا سلسلہ بہت پرانا اور قدیمی ہے اس ملاقات میں  ہندوستانی وزير اعظم منموہن سنگھ نے ایران کو اہم علاقائی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایران کے  ساتھ باہمی روابط کو  فروغ دینے کے سلسلے میں خاص اہمیت کا قائل ہے۔ ایرانی وزير خارجہ ہندوستانی وزير اعظم اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملا قا ت کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔.......

/169