ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نےایران اور مصر کی دو عظیم قوموں کے مقام اور تاریخی اور ثقافتی اشتراکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور مصر کے روابط کو بہترین شکل میں برقرار کیا جاسکتا ہے۔
مصری نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نےکہا کہ مصر اور ایران کے عوام کا ایک دوسرے کے ساتھ والہانہ لگاؤ ہے اور دونوں قومیں ایک دوسرے کو دوست اور عزیز رکھتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ علاقہ میں اسلامی بیداری کی تحریک سے اسرائیل اور اس کے حامیوں پر لرزہ طاری ہوگیا ہے اور وہ ان تحریکوں کو کچلنے اور منحرف کرنےکی تلاش و کوشش کررہے ہیں جنھیں علاقائی قومیں ناکام بنا دیں گی۔
.......
/169