31 مئی 2012 - 19:30

فلسطين کے منتخب وزير اعظم نے قومي آشتي کي حکومت کي تشکيل پر فلسطيني تنظيموں کے اتفاق کا خير مقدم کيا ہے۔

ابنا: فلسطيني عوام کي منتخب حکومت کے وزير اعظم اسماعيل ھنيہ نے متحدہ قومي حکومت کي تشکيل کے لئے حماس اور فتح کے درميان اتفاق کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ يہ اتفاق فلسطيني قوم کے مفاد ميں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات ختم کرکے اور استقامت کے ذريعے غاصب صہیوني ریاست کے مقابلے ميں فتح حاصل کي جا سکتي ہے۔

حماس کے ترجمان سامي ابو زہري نے بھي زور ديا ہے کہ ان کي تحريک قومي آشتي کے لئے پوري کوشش کرے گي۔ انہوں نے کہا کہ فلسطين کے مرکزي اليکشن کميشن نے ، قومي آشتي کي حکومت کي تشکيل کے لئے غزہ پٹي ميں اپني سرگرمياں شروع کر دي ہيں۔

ياد رہے کہ  حماس اور فتح تحريکوں کے عہدے داروں نے مصر کے دار الحکومت قاہرہ ميں دوشنبے اور منگل کے روز منعقدہ اجلاس ميں خاص معيار و اصول کي بنياد پر قومي آشتي کي حکومت کي تشکيل پر اتفاق کيا ہے۔.......

/169