31 مئی 2012 - 19:30

صدارتی ترجمان کے مطابق صدر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چھ سینیٹروں، چھ ارکان قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے دو ارکان پر مشتمل کمیشن بنایا جائے جو پنجاب میں دو نئے صوبوں کے قیام کیلئے آئین میں ترمیم کا عمل شروع کرے۔

ابنا: صدر آصف زرداری نے پنجاب میں ملتان اور بہاولپور کے دو صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنس قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے، جس میں اسپیکر سے کہا گیا ہے کہ نئے صوبوں کے لئے کمیشن بنایا جائے۔

صدارتی ترجمان کے مطابق صدر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چھ سینیٹروں، چھ ارکان قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے دو ارکان پر مشتمل کمیشن بنایا جائے جو پنجاب میں دو نئے صوبوں کے قیام کیلئے آئین میں ترمیم کا عمل شروع کرے۔

صدارتی ترجمان کے مطابق مجوزہ کمیشن ایک ماہ میں رپورٹ دے گا، جس کے بعد نئے صوبے بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے گی۔

صدارتی ریفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی کی توجہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے قومی اور پنجاب اسمبلی کی قراردادوں کی جانب دلائی گئی ہے۔

ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق کمیشن نئے صوبوں کے لئے حد بندی، آبادی کی بنیاد پر قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ، سینٹ میں نمائندگی، خواتین اور اقلیتوں کی نشتوں کے بارے میں تجاویز دے گا۔

.......

/169