ابنا: اقوام متحدہ ميں امريکي مندوب سوزن رائيس نے کہاہے کہ شام کے سلسلے ميں سلامتي کونسل کے اختيارات سے ماورا ہوکر اقدام کيا جاسکتا ہے - انہوں نے کہا کہ اگر شام کے بحران کے حل کے سلسلے ميں تمام راہيں مسدود ہو جائيں تو عالمي برادري کو سلامتي کونسل کے اختيارات سے ماورا ہوکے کسي اقدام کے بارے ميں فيصلہ کرنا ہوگا-
ادھر اقوام متحدہ ميں شام کے نمائندے بشار جعفري نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حولہ کے قتل عام کے ذمہ داروں پر مقدمہ چلايا جائے گا، کہا کہ شام کي حکومت نے اس جرم کي تحقيقات کے ليے ايک کميٹي تشکيل دي ہے اور تين دن کے اندر اس کي تحقيقات کے نتائج کا اعلان کر ديا جائے گا- بشار جعفري نے شام کے حالات کا جائزہ لينے کے ليے بدھ کے روز منعقد ہونے والي سلامتي کونسل کي نشست کے بعد اخبار نويسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کميٹي کي تحقيقات کے نتائج سے يہ بات ثابت ہو جائے گي کہ حولہ کے قتل عام ميں کس کا ہاتھ ہے-
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ صہیوني ریاست کي خفيہ اور جاسوسي تنظيموں نے کہا کہ شام کے صدر بشار اسد اگلے کئي برسوں تک اقتدار ميں باقي رہيں گے- شام کے حالات کے بارے ميں اسرائيل کي خفيہ رپورٹوں ميں کہا گيا ہے کہ تل ابيب کے سياسي و فوجي حکام، شام کے حالات کا صحيح جائزہ لينے ميں ناکام رہے ہيں-
اس رپورٹ کے مطابق اسرائيل کے خفيہ ادارے شام کے حالات کا صحيح تجزيہ کرنے يا يہ بتانے سے قاصر ہيں کہ موجودہ حالات کا مستقبل ميں کيا نتيجہ نکلے گا- رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ شام کي حکومت نے ظاہري طور پر اگلے مرحلوں کے ليے پروگرام تيار کر ليے ہيں اور وہ غير متوقع اقدامات کا مقابلہ کرنے کے ليے آمادہ ہے-
اسرائيل کي خفيہ رپورٹوں کے مطابق شام کے شہروں اور ديہي علاقوں سے دہشتگردوں کا صفايا کرنے کے سلسلے ميں شام کي فوج کي آمادگي سے پتہ چلتا ہے کہ شامي فوج کے افسروں خاص طور پر خفيہ اداروں ميں نہايت قابل افراد موجود ہيں- ادھر صہیوني ریاست کے وزير جنگ ايہود باراک نے قومي سلامتي اسٹڈي سينٹر ميں تقرير کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار اسد کو شام کے عوام کي حمايت حاصل ہے اور بعض سطحي اقدامات کے ذريعے ان پر دباؤ نہيں ڈالا جا سکتا-.......
/169