ابنا: کچلاک پولیس کے مطابق گزشتہ رات بوستان روڈ پر دوران تلاشی دو گاڑیوں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بر آمد کرکے سات افراد کوگرفتار کرلیا۔ بر آمد ہونے والے سامان میں دھماکہ خیز مواد کی کئی بوریاں ، انتیس سو ڈیٹونیٹر ، اینٹی ٹینک مائینز ،دیسی بم بنانے اوردہشت گردی میں استعما ل ہونے والے مختلف قسم کے آلات شامل ہیں ۔
گرفتار ہونے والوں میں محمدخان ،رحمت اللہ ، محموداحمد ، رفیع اللہ ، عبدالحکیم، میرامان اور حزب اللہ شامل ہیں۔درایں اثناء سی سی پی او کوئٹہ میرزبیر محمود نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا،کہ پولیس نے کوئٹہ شہر کو بہت بڑی تباہی سے بچایاہے ۔
اوراس سلسلے میں گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ،اس موقع پرڈی آئی جی آپریشن قاضی عبدالواحد ، ایس ایچ کچلاک او آصف غفور ، ایس ایچ او نیوکچلاک جلال ترین بھی موجود تھے ۔
سی سی پی او نے کہا کہ گزشتہ شب دہشت گردی کے غرض سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کوئٹہ سمگل کرنے کی اطلاع ملنے پر نیو کچلاک پولیس نے بوستان روڈ پر ناکہ لگایا۔ اور دوران تلاشی دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اوردہشت گردی میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرکے سات افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔
ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ فیالحال نہیں بتا سکتے کہ ملزمان کون اور ان کاتعلق کہاں سے ہیں ۔ گرفتار ملزمان سے تفتش جاری ہے ۔مناسب وقت پر تحقیقات مکمل ہوتے ہی میڈیا کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کیاجائیگا۔
.......
/169