29 مئی 2012 - 19:30

ایک ایسے دور میں کہ جب وہابیت بڑے مقدار میں پیسے خرچ کرکے اپنے انحرافی نقطہ نظر کے ساتھ قرآن کریم کا ترجمہ دسیوں بڑی اور مقامی زبانوں میں کرکے اسے اشاعت کے مراحل سے گزار چکی ہے، کانگو میں پہلی بار شیعہ نقطہ نگاہ کے ساتھ قرآن کریم لینگالا زبان ترجمہ ہوکر منظر عام پر لایا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار قرآن کریم لینگالا زبان میں ترجمے کے بعد شیعہ نقطہ نظر کے ساتھ شائع ہواہے۔

یہ نفیس کتاب عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی سےمربوط کانگو کے مقامی مبلغ حجت الاسلام شیخ سلیمان دانغاما کے قلم سے ترجمہ ہوکر عوامی جمہوریہ کانگو میں چھپ کر منظر عام پر آئی ہے۔یہ قرآن ایک جلد پر مشتمل ہے جس کے صفحات کی تعداد ایک ہزار بارہ صفحے ہیں۔ کتاب کو  لینگالا زبان بولنے والے مسلمانوں  کی دسترس میں قرار دیا گیا ہے۔لینگالا زبان عوامی جموریہ کانگو میں رہنے والے ساٹھ ملین سے زائد مسلمانوں کی زبان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وہابیت اب تک بڑی مقدار میں رقم خرچ کرکے اپنے انحرافی نقطہ نظر کے ساتھ قرآن کریم کا ترجمہ دسیوں بڑی اور مقامی زبانوں میں کرکے اسے اشاعت کے مراحل سے گزار چکی ہے؛ لیکن اہل بیت (ع) کے پیرو اور ماننے والے اس میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں۔نیوز رپوٹ: بین الاقوامی / حسین شفیعی زادہ.......

/169-110