29 مئی 2012 - 19:30

آٹھ ابواب پر مشتمل کتاب "انسان شناسی امام خمینی (رہ) کے تفکر میں" انسان کی حقیقت اور ماہیت، انسان؛ عالم ہستی میں، نفس انسانی کی قوتیں، روح و قلب، انسان کی شناخت، انسان کی تخلیق، انسان کا مقام اور حیثیت، اور انسان و تربیت جیسے موضوعات پر بحث کرتی ہے جو تمام کے تمام امام خمینی (رہ) کی تحریروں، تقاریر، پیغامات اور دروس سے ماخوذ ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق یہ کتاب تنظیم نشر و آثار امام خمینی (رہ) کے شعبہ برائے بین الاقوامی تعاون میں گروہ معارف اسلامی اور عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے مشترکہ تعاون سے شائع ہوئی ہے۔

اس کتاب میں شامل مواد تنظیم نشر و آثار امام خمینی (رہ) کے شعبہ تحقیق کی کوشش سے حضرت امام (رہ) کی تحریروں، تقریروں، پیغامات اور حوزوی دروس سے جمع کیا گیا ہے۔ "بی۔ بائف۔ د۔ ا" نے کتاب کا روسی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ روسی زبان میں اس کتاب کے مترجم "بی۔ بائف۔ د۔ ا"

ادارہ برائے ایشائی اور افریقی مطالعات (Institute for Asian and African Studies) کے گریجویٹ اور کتاب "انسان شناسی امام خمینی (رہ) کی نظر میں" کے مترجم "بی۔ بائف۔ د۔ ا" نے "لوموئوف" یونیورسٹی ماسکو سے (ایرانی زبانوں کے شعبہ ) میں تعلیم حاصل کی ہے۔

ماسکو شہر کے اندر نشریاتی امور میں اپنی مختصر فعالیت کے بعد انہوں نے فارسی متون کا ترجمہ شروع کیا اور ادبیات، فلسفہ اور ایران کی اسلامی تہذیب سے متعلق بہت سی کتابوں کا روسی زبان میں ترجمہ کیا۔ بی ہائف نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک مختلف موضوعات جیسے اسلامی اور ایرانی افکار اور کامیابیوں سے روسی معاشرے کی آشنائی اور ادیان اور تہذیبوں کی گفتگو پر کام کیا ہے جس سے دین کے بارے میں ان کی تحقیقی سرگرمیوں اور دلچسپیوں کی وضاحت ہوتی ہے۔

آٹھ ابواب پر مشتمل کتاب "انسان شناسی امام خمینی  (رہ) کے تفکر میں" انسان کی حقیقت اور ماہیت، انسان؛ عالم ہستی میں، نفس انسانی کی قوتیں، روح و قلب،  انسان کی شناخت، انسان کی تخلیق،  انسان کا مقام اور حیثیت، اور انسان و تربیت جیسے موضوعات پر بحث کرتی ہے جو تمام کے تمام امام خمینی (رہ) کی تحریروں، تقاریر، پیغامات اور دروس سے ماخوذ ہیں۔357 صفحات پر مشتمل یہ کتاب 3000 نسخوں کی صورت میں منتشر ہوئی ہے۔.......

/169-110