ابنا: يہ بات ہندوستان کے وزير خارجہ ايس ام کرشنا نے نئي دھلي ميں صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہي- فارس نيوز ايجنسي کے مطابق ہندوستاني وزير خارجہ کا کہنا تھا کہ انکا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے حوالے سے تمام پہلووں کا بغور جائزہ لے رہا ہے- انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے ہندوستان کي نيت پوري طرح صاف اور شفاف ہے-ايس ايم کرشنا نے مزيد کہا کہ ہندوستان کے وزير اعظم من موہن سنگھ اور ہندوستاني عوام پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہيں اور ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پرلانے کے تمام آپشن پر غور کر رہے ہيں-
ہندوستان کے وزير خارجہ کا يہ بيان ايسے وقت ميں سامنے آيا ہے جب حکومت ہندوستان نے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعيد کي گرفتاري کے لئے پانچسو ساٹھ ملين روپے انعام مقرر کرديا ہے- ہندوستان کافي عرصے سے يہ مطالبہ کرتا چلا آرہا ہے کہ پاکستان ممبئي حملوں ميں ملوث جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعيد کوگرفتار کرکے اس کے خلاف قانوني کاروائي کرے-
پاکستان نے اب تک ايسا کرنے سے انکار کيا ہے اور اسکا کہنا ہے حافظ سعيد کے خلاف ہندوستان کے فراہم کردہ شواہد کافي نہيں ہيں-.......
/169