ابنا: رامین مہمان پرست نے آج ہفتہ وار پریس بریفننگ میں کہا کہ شام کے حالات علاقے کے حالات پر اثرانداز ہوتے ہیں اور جو لوگ شام میں عدم استحکام لانا چاہتے ہیں ان کے خاص سیاسی اھداف ہیں۔
انہوں نے ایران اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے تعاون اور پانچ جمع ایک گروپ سے ایران کے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ایران آئي اے ای اے کے ساتھ قانونی دائرے میں تعاون کررہا ہے اور اسے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کی پاداش میں حقوق بھی ملنے چاہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں مختلف مسائل پر گفتگو ہوئي۔ انہوں نے مصر میں صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتےہوئے امید ظاہر کی کہ عوام کی ہوشیاری سے اس ملک میں عوامی حکومت تشکیل پائے گي.......
/169