اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی تجزیہ نگار "بسام ابو عبداللہ" نے اتوار کے روز العالم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے زیر سرپرستی دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے والے مسلح گروپ شام کے مسئلے کا پرامن حل نہیں چاہتے بلکہ وہ ملک میں بحران کی کیفیت قائم رکھ کر شام میں بین الاقوامی مداخلت کے لئے راستہ ہموار کرنا چاہتے ہيں۔
انھوں نے کہا: امریکی زیر سرپرستی مسلح گروپ منصوبہ بندی کے تحت ملک میں منظم دہشت گردی کررہے ہيں اور اس طرح وہ بین الاقوامی ناظرین کے مشن کو ناکام بنانا چاہتے ہیں اور یہ وہی اقدام ہے جو اس سے پہلے عرب ناظرین کے مشن کو ناکام بنانے کے لئے انجام پایا۔
یادرہے کہ جب عرب ناظرین کا مشن کامیابی کے مراحل میں داخل ہوا اور معلوم ہوا کہ یہ مشن شامی حکومت کے مفاد میں آگے بڑھ رہا تو قطر اور سعودی عرب نے روڑے اٹکانا شروع کئے اور اپنے زیر سرپرستی دہشت گردوں کے ذریعے شام میں دہشت گردانہ کاروائیوں کو شدت بخشی جس کے نتیجے میں وہ مشن [جو امریکہ اور اسرائیل کے نقصان میں جارہا تھا] شام سے لوٹایا گیا۔
بسام ابو عبداللہ نے کہا کہ روس سے حال ہی میں بین الاقوامی برادری سے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ "یا وہ کوفی عنان کے مشن کو کامیاب بنائیں اور اگر ایسا کرنے کے لئے تیار نہيں ہے تو حکومت شام کی طرف سے پیش کردہ پالیسیوں کے سامنے سرتسلیم خم کریں۔انھوں نے کہا: مغربی رپورٹوں کے مطابق واشنگٹن واضح طور پر ترکی کے ذریعے شام کے اندر بحران کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے اور مسلح دہشت گرد گروپوں کی مدد و حمایت کررہا ہے اور اس کا منصوبہ ہے کہ شام میں اپنے لئے راستہ کھولنے کے لئے اسی طرح کا قتل عام کروادے جو 1990 کے عشرے میں بلقان کے ممالک میں ہوا۔
ابوعبداللہ نے کہا: حالیہ قتل عام نے ثابت کیا کہ الحولہ کے علاقے میں عوام کو جس درندگی سے قتل کیا گیا ہے وہ روش تکفیری وہابیوں کی ہے اور اس کا شامی معاشرے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ قتل عام درحقیقت ایک منصوبہ بندی شدہ قتل عام تھا جو اقوام متحدہ کے ایلچی کوفی عنان کے دورہ شام کے صرف دو روز قبل انجام پایا جس کے بعد کوفی عنان کو سلامتی کونسل کے سامنے اپنے مشن کی رپورٹ پیش کرنی ہے۔
انھوں نے کہا: دہشت گردی اور درندگی کی یہ کاروائیاں ایسے حال میں ہورہی ہیں کہ بعض ٹی وی چینلز بھی اس قتل عام کو حکومت شام سے نسبت دے رہے ہیں اور بعض مجہول الحال افراد کے انٹرویو کسی تحقیق کے بغیر نشر کئے جارہے ہيں اور من مانے تبصروں سے عرب عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے اور یوں حکومت شام کو ہر سمت سے غیرمنصفانہ یلغار کا سامنا ہے۔ ........
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
وہابی صہیونیوں کا نیا کارنامہ؛شام میں ایک ہی رات میں 114 افراد کا قتل عام