29 مئی 2012 - 19:30

بحرینی سیاستدان نے انسان حقوق کے سلسلے میں آل خلیفہ کے وزیر داخلہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا: خلیفی وزراء جھوٹ بول رہے ہیں بحرین میں انسانی حقوق کی صورت حال بحرانی اور افسوسناک ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی سیاستدان و قلمکار "عیسی السیار" نے کہا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کا کیس ایک نہایت پیچیدہ کیس ہے اور  آل خلیفہ حکومت نے البسیونی کی سربراہی میں ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو اس کیس کے بارے میں تحقیق کی ذمہ داری سونپی ہے اور اس کمیٹی نے ایک رپورٹ میں بالکل شفاف انداز سے آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کا اعتراف کیا ہے۔

انھوں نے کہا: البسیونی کی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت سے وابستہ سیکورٹی اداروں نے گرفتار شدہ افراد اور احتجاج کرنے والے شہریوں کے حقوق کو ضائع کیا ہے اور بعض مواقع پر اسیروں کو اس حد تک ٹارچر کیا ہے کہ وہ جیلوں میں ہی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔

السیار نے آل خلیفہ کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ کے جھوٹے دعؤوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: کہ اگر وزیر داخلہ کی بات درست ہے اور بحرین کے اندرونی شہری ادارے اور ملکی و بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے یکطرفہ دعوے کررہے ہيں تو وہ ہمیں یہ بتائیں کہ بحرین پر مسلط حکومت کے حکم پر تشکیل پانے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا وہ کیا کرنا چاہیں گے جبکہ اس کمیٹی کے سربراہ البسیونی نے اپنی رپورٹ خلیفی بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور حکومت کے دیگر سینئر اہلکاروں کے سامنے پڑھ کر سنائی اور انہیں اپنی تجاویز پیش کیں؟!

خلیفی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ انسانی حقوق کے اداروں نے حکومت بحرین کے بارے میں یکطرفہ رپورٹیں شائع کی ہیں۔

خلیفی وزیر داخلہ نے پوری دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے جنیوا میں منعقدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ "بحرین میں کوئی سیاسی قیدی نہيں ہے"!۔

السیار نے خلیفی وزیر داخلہ کے ان دعؤوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ایجنسیاں اور مندوبین بحرین کی جیلوں میں قید سیاسی قیدیوں کے بارے میں بہت زيادہ معلومات رکھتے تھے اور انہیں معلوم تھا آل خلیفہ حکومت بحرین میں کیا کررہی ہے چنانچہ وزیر داخلہ کو اس بین الاقوامی اجلاس میں حقیقت پر مبنی موقف اپنانا چاہئے تھا۔

........

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

بحرین کی خبریںبحرین: انقلاب کرامت کی شمع نہیں بجھنے دیں گے