29 مئی 2012 - 19:30

کراچي…وفاقي وزيرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ وہ اب صرف پاکستاني شہري ہيں، برطانوي شہريت چھوڑنے کا سرٹيفيکيٹ جلد سپريم کورٹ ميں پيش کرديں گے، ايم کيوايم مہاجر صوبہ نہيں چاہتي ،لندن ميں ہونے والي ملاقات ميں الطاف حسين نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ سندھ کي تقسيم نہيں چاہتے. وہ برطانيہ کے سرکاري دورے سے واپسي کر کراچي ايرپورٹ پر صحافيوں سے گفتگو کررہے تھے.

ابنا: انھوں نے بتايا کہ منشيات اور انساني اسمگلنگ کو روکنے اور برطانوي جيلوں ميں قيد پاکستانيوں کي وطن واپسي کے سلسلے ميں برطانيوي وزيرداخلہ سے ان کے مذاکرات کامياب رہے ہيں ، برطانوي حکام غيرقانوني پاکستاني تارکين وطن سے ہونے والي معلومات کا تبادلہ پاکستان سے بھي کريں جس سے انساني اسمگلنگ ميں ملوث ايجنٹوں کے خلاف کارروائي ميں مدد ملے گي ، غيرقانوني قيام پر برطانيہ سے ڈي پورٹ ہونے والے پاکستاني صرف اسلام آباد ايئرپورٹ ہي لائے جائيں گے.

ايک سوال پر وزيرداخلہ نے کہا کہ نواز شريف پر ميں نے بينکوں کو لوٹنے اور مني لانڈرنگ جيسے بڑے الزام لگائے ہيں اگر يہ الزام جھوٹے ہيں تو وہ مجھے عدالت ميں لے جائيں ، ملک ميں امن وامان خراب کرنے والے سمجھتے ہيں کہ وہ اس طرح اليکشن جلد کرواليں گے ، ليکن وہ اس کوششوں ميں کامياب نہيں ہونگے ، انتخابات وقت پر ہونگے.  .......

/169