27 مئی 2012 - 19:30

کراچي ميں فائرنگ اورتشدد کے واقعات ميں 2 افراد جاں بحق اور ايک زخمي ہو گيا.

ابنا: پير کو پوليس کے مطابق کراچي کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ ميں ايک شخص کي لاش برآمد ہوئي.پوليس کے مطابق مقتول کو گولياں مار کر جاں قتل کيا گياتاہم شناخت نہ ہو سکي.کورنگي نمبر 6 ميں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ايک شخص کو قتل کرديا.

پوليس کے مطابق مقتول کي شناخت سعيد گل کے نام سے ہوئي ہے.مقتول کو سر ميں گولياں مارکر قتل کيا گياجبکہ ناظم آباد نمبر 2 ميں معمولي تنازع کي وجہ سے فائرنگ پرايک شخص زخمي ہو گيا.زخمي کو طبي امداد کے ليے اسپتال منتقل کرديا گيا ہے. 
.......

/169