ابنا: شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ايک دہشت گرد تنظيم کے افراد نے جمعے کي رات حماہ کے سلميہ نامي علاقے ميں ايک مجلس عزا کو نشانہ بنايا جس ميں سات افراد جاں بحق اور چودہ ديگر زخمي ہو گئےـ
رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ علاقے ميں تعينات سيکورٹي اہلکاروں کي اس دہشت گرد تنظيم کے افراد سے جھڑپ ہوئي جس ميں کچھ دہشت گرد ہلاک ہوئے اور بڑي مقدار ميں اسلحہ ضبط کيا گياـ حمص ميں بھي دہشت گردوں نے سيکورٹي اہلکاروں اور عام شہريوں پر حملہ کيا جس کے بعد شديد جھڑپ ميں کئي دہشت گرد ہلاک ہوئےـ
سيکورٹي اہلکاروں نے مختلف علاقوں سے کئي دہشت گردوں کو گرفتار بھي کيا ہے-
.......
/169