ابنا: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی سے ملاقات میں خطے کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ دشمنوں کی فتنہ انگیز سازشوں سے مقابلے کے لۓ ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیا۔ اس ملاقات میں لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے بھی لبنان اور ایران کے اچھے سیاسی ، اقتصادی ، پارلیمانی اور علمی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ تمام شعبوں میں باہمی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر تاکید کی۔ لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے بھی اس ملاقات میں غاصب صہیونی ریاست کے قبضے سے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے سلسلے میں لبنانی عوام کی شجاعت کو سراہتے ہوۓ صیہونی حکومت کی مکمل نابودی اور فلسطینیوں کے تمام حقوق کی بازیابی تک خطے میں استقامت اور فداکاری کا جذبہ قائم رہنےکی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ پچیس مئی سنہ دو ہزار کو لبنان کی اسلامی استقامت نے صیہونی فوجیوں کو شکست دے کر صہیونی ریاست کو جنوبی لبنان سے پسپائي پر مجبور کردیا تھا۔ ........
/169