ابنا: رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے ميں اخوان المسلمين کي سياسي شاخ انصاف اور آزادي پارٹي کے اميدوار محمد مرسي کا مقابلہ معزول ڈکٹيٹر حسني مبارک کے آخري وزير اعظم احمد شفيق سے ہوگا-
مصر ميں ہونے والے پارليماني انتخابات کے غير حتمي نتائج کے مطابق کوئي بھي اميدوار مقرہ پچاس في صد ووٹ حاصل نہيں کرسکا ہے-
اب تک جاري ہونے والے نتائج کے مطابق صدارتي انتخابات کے دوسرے مرحلے ميں اسلامي رجحان رکھنے والے محمد مرسي اور آمريت کے آخري دور کے وزيراعظم احمد شفيق کے درميان مقابلہ ہوگا- مقابلے سےباہر ہوجانے والے اسلام پسند اميدوار عبدالمنعم ابو الفتوح نے اپنے حاميوں سے اپيل کي ہے وہ دوسرے مرحلے کے انتخاات ميں محمد مرسي کو ووٹ ديں-اخوان المسلمين کے جاري کردہ بيان ميں خـبردار کياگيا ہے کہ اگر احمد شفيق کو ملک پر مسلط کرنے کي کوشش کي گئي تو ملک ميں ايک اور انقلاب آسکتا ہے-دوسري جانب بڑي تعداد ميں سياسي کارکنوں نے حسني مبارک کي آمريت کے آخري وزيراعظم احمد شفيق کي صدارتي انتخابات کے دوسرے مرحلےتک رسائي کے خلاف قاہرہ اور اسکندريہ ميں مظاہرے کئے ہيں- العالم ٹيلي ويژن کے مطابق مظاہرين نے احمد شفيق کي دوسرے مرحلے تک رسائي کو مشکوک قرار ديا- مظاہرين کا کہنا تھا کہ اس کا واضح مطلب يہ ہے کہ ملک کا عوامي انقلاب اپني آخري سانسيں لے رہا ہے اور اسے بچانے کے لئے احتجاج اور مظاہروں کے سوا کوئي اور راستہ نہيں ہے-ادھر مصري انقلاب کے دوران شہيد ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخميوں نے اس عزم کا اظہار کيا ہے کہ وہ اس بات کي ہرگز اجازت نہيں ديں گے کہ آمريت کے آخري وزيراعظم کو سربراقتدار لاکر شہيدوں کي قربانياں ضائع کي جائيں- شہيد فاونڈيشن کے ترجمان علي جنيدي نے سوئز شہر ميں ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ ہم سب آزادي و انصاف پارٹي کے اميدوار محمد مرسي کي حمايت کرتے ہيں- انہوں نے اس عزم کا اظہار کيا کہ مصر کے عوام ملک پر کسي نئے ڈکٹيٹر کو مسلط ہونے کي ہرگز اجازت نہيں ديں گے-درايں اثنا سعودي عرب نے مصر ميں اسلام پسندوں کے برسراقتدار آنے کي روک تھام کے لئے ہرممکن کوشش شروع کردي ہے- سعودي عرب کے وزير خارجہ سعود الفيصل نے قاہرہ ميں اپنے سفارت خانے کے نام ايک خط ميں ہدايت دي ہے کہ مصر ميں اسلام پسند اميدوار کي کاميابي کا راستہ روکنے کي کوشش کي جائے- اہرام نامي جريدے کي عالمي ڈيسک کے چيف ايڈيٹر اسامہ الدليل نے بھي اپنے ايک مقالے ميں امريکہ قطر اور سعودي عرب کا نام ليکر کہا ہے کہ يہ ممالک مصر ميں ہونے والے صدارتي انتخابات ميں کھل کر مداخلت کر رہے ہيں-
.....
/169