26 مئی 2012 - 19:30

سعودی عرب کے ایک سیاسی رہنما فؤاد ابراہیم نے اس ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ابنا: فؤاد ابراھیم نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں کہا کہ اس ملک میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ سے اس ملک میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کی نشاندہی ہوتی ہے۔ فؤاد ابراہیم نے مزید کہا کہ بعض یورپی ممالک مشرق وسطی میں اپنے مفادات کے پیش نظر سعودی عرب میں کۓ جانے والے قتل عام ، تشدد اور سعودی عرب کے ہزاروں شہریوں کی گرفتاریوں کی جانب کوئي توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ فواد ابراہیم نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے شہری ایسا ملک چاہتے ہیں جس میں قانون ، عدل و انصاف اور آزادی ہو لیکن آل سعود کی شاہی حکومت مذہب کے نام پر سعودی عرب کے شہریوں کو کچل رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کر کے آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب کے شہریوں پر کۓ جانے والے بہیمانہ تشدد کی مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ آل سعود کی حکومت تمام ریڈ لائنز عبور کرچکی ہے اور اس نے ملک میں اصلاحات کے لۓ کوئي ٹھوس اقدام انجام نہیں دیا ہے۔........

/169