ابنا: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے جنوب لبنان کو اسرائیل سے آزاد کرانے کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر قوم سے خطاب میں اس کامیابی کوتما م لبنانیوں کی کامیابی اور فتح قراردیتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کے تمام منصوبوں کو ناکام بنانے پر تاکید کی ہے۔
انھوں نے فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے وہی پالیسی جنوب لبنان کے بارے میں بھی اختیار کی اور لبنانیوں کا اغوا اور انھیں اپنے دہاتوں سے نکالنا اور بھگانا شروع کردیا اور اس وقت کی لبنانی حکومت اور حکام کے بارے میں یہ کہا جارہا تھا کہ ان میں اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی طاقت اور ہمت نہیں ہے اور لبنان کی حکومت کمزور حکومت ہے انھوں نے کہا سبھی جانتے ہیں فلسطین کی طرف اسرائیل لبنان کو بھی ہڑپ کرنا چاہتا تھا اور یہ ایک امریکی اور اسرائیلی منصوبہ تھا لیکن اسلامی مقاومت نے اس 1982 میں اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
انھوں نے کہا کہ ہم آج قومی عید اور جشن منا رہے ہیں یہ جشن تمام لبنانیوں کا ہے لبانی حکومت لبنانی فوج اور لبنانی عوام کا جشن ہے کہ ہم نے ملکر اور متحد ہوکر اسرائیل اور امریکہ کے شوم م نصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ اسرائیل ہے اور وہ لبنان کی سرزمین پرطمع اور لالچ کی نگآہوں سے دیکھ رہا ہے لہذا ہمیں ایسے خونخوار ہمسایہ کے ہوتے ہوئے چوکنا اور ہوشیار رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا ک ہ اسرائیل جنوب لبنان میں بھی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا منصوبہبنا رہا تھا ل یکن حزب اللہ اور لبنانی قوم نے اسے اس بات کی اجازت نہیں دی اور اسے اپنی سرزیمن سے فرار ہونے پر مجبور کردیا۔....... /169