25 مئی 2012 - 19:30

ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر نے حزب اللہ کي طاقت کو لبنان کي خود مختاري کا ضامن بتايا ہے۔

ابنا: اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے ايک انٹرويو ميں حزب اللہ کے مستقبل کے بارے ميں کہا کہ حزب اللہ جتني طاقتور ہوگي لبنان کي خودمختاري اتني ہي محفوظ ہوگي۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ  کي طاقت کي وجہ سے ہي آج صہیوني ریاست ميں لبنان کے خلاف کچھ کرنے کي جرائت نہيں ہے۔ڈاکٹر لاريجاني نے کہا کہ پچيس مئي دوہزار کو جنوبي لبنان سے صہیوني ریاست کے فوجيوں کا انخلا حزب اللہ کي کاميابيوں کا آغاز تھا جس کے بعد حزب اللہ کو صہیوني ریاست کے مقابلے ميں تسلسل کے ساتھ کاميابياں  حاصل ہوئيں ہيں۔ مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر ڈاکٹر لاريجاني نے اسي طرح لبنان کي پارليمنٹ کے اسپيکر نبيہ بري کے نام اپنے پيغام ميں انہيں جنوبي لبنان سے صہیوني افواج کے انخلا کي سالگرہ پر  مبارک باد پيش کي۔يادرہے کہ پچيس مئي دو ہزار کو غاصب صيہوني حکومت کے افواج نے شرمناک شکست کا سامنا کرنے کے بعد جنوبي لبنان سے پسپائي اختيار کي تھي - لبنان کي حکومت نے اس مناسبت سے پچيس مئي کو  سرکاري چھٹي کا دن قرار ديا ہے۔

........

/169