ابنا: تہران کے مدرسہ شہید مطہری کے رضاکارطلباءامام علی نقی الہادی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے اس دینی مدرسہ میں عزاداری کا پروگرام منعقد کررہے ہیں جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین جمشید معصومی ،امام ہادی علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے موضوع پرخطاب کریں گے اور ذاکرین اہل بیت علیہم السلام فضل اللہ حجازی اور کربلائی حسین فروغی مصائب اہل بیت علیہم السلام بیان کریں گے اور مرثیہ خوانی کریں گے۔
اسی طرح تہران کے دیگر مقاما ت پربھی امام علی نقی الہادی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی کثیرتعداد شرکت کرے گی۔.......
/169