ابنا: مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں نے کل رات ایک کاروائی کرکے یونیورسٹی کے چار اساتذہ اور دو طلباء کو گرفتار کرلیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق افغان پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے یونیورسٹی کے چار اساتذہ اور دو طلباء کی رہائی تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی رات کی کاروائیوں میں صرف عام شہری مارے جاتے ہیں جبکہ امریکی فوجیوں کا یہ اقدام کابل اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا باعث بنا ہے ۔........
/169