23 مئی 2012 - 19:30

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آـاد میں پاک و ہند سيکرٹريز داخلہ کے دو روزہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

ابنا:  مذاکرات ميں نئي ويزا پاليسي پر غور کے ساتھ جرائم اور اسمگلنگ کي روک تھام کے اہم معاملات پر تفصيلي بات چيت کي جائے گي. پاک  وہند مذاکرات پاکستان کے  وفاقي سيکرٹري داخلہ خواجہ صديق اکبر اور ان کے ہندی ہم منصب آر کے سنگھ کے درميان ہو رہے ہيں.

مذاکرات ميں کاروباري افراد ،بزرگ شہريوں اور پارليمنٹرينز کو ويزا کے آسان اجراء کيلئے نئي پاليسي کي دستاويزپردستخط کئے جانے کے امکانات ہيں. مجوزہ نئي ويزہ پاليسي کے تحت سرمايہ کاروں کو ايک سال ملٹي پل ويزہ کا اجراء ، انہيں پوليس رپورٹنگ سے مستثني قرار دينے اور پانچ شہروں ميں جانے کي اجازت شامل ہے.اس کے علاوہ بزرگ شہريوں کوبھي پوليس رپورٹنگ سے استثني دينے اور پارليمنٹرينز کو آسان ويزا اجراء سميت عام شہروں کيلئے بھي ويزہ کي شرائط نرم کرنے پر غور کياجائےگا........ /169