ابنا: پوليس حکام کے مطابق وزيرآباد کے نواحي گاؤں لويري والا ميں دريائے چناب کے مقام پر ايک ہيلي کاپٹر پرواز کررہا تھا کہ اچانک فني خرابي کے باعث دريا ميں جا گرا. عيني شاہدين کے مطابق ہيلي کاپٹر گرنے کے وقت انتہائي نچلي سطح پر پرواز کررہا تھا.
پوليس حکام کے مطابق ڈوبنے والا ہيلي کاپٹر پرواز کے دوران دوپہر ساڑھے 11بجے کے قريب اچانک لاپتہ ہوگيا تھا جس کي تلاش ميں 2 سے 3 گھنٹے لگے.
ڈوبنے والے ہيلي کاپٹر کي نشاندہي کيلئے آرمي کي ريسکيو اور غوطہ خور ٹيموں نے کوشش کے بعد ہيلي کاپٹر کے حادثے کے مقام پر کي نشاندہي کي اور ہيلي کاپٹرکے کچھ پارٹس بھي نکال لئے. ريسکيو ٹيميں اس کوشش ميں ہيں کہ کسي طرح ڈوبنے والے دونوں پائلٹوں کو نکالا جائے اس کے بعد ہيلي کاپٹر کو پاني سے نکالا جائے گا........ /169