22 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران نے بغداد مذاکرات میں گروپ پانچ جمع ایک کو پانچ محوروں پر مشتمل ایک جامع پیکیج پیش کیا ہے ۔

ابنا: عراق کے دار الحکومت بغداد میں آج ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار جناب سعید جلیلی نے گروپ پانچ جمع ایک کے نمائندوں کو پانچ محوروں پر مشتمل ایک جامع پیکیج پیش کیا ہے جس میں ایٹمی اور غیر ایٹمی نکات شامل ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے اس پیکیج میں واضح اقدامات عمل میں لانے کی تجویز پیش کی ہے اور کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کو بغداد مذاکرات کے دوسرے دور میں ایران کی تجاویز کے بارے میں اپنے نقطۂ نظر کا اعلان کرنا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان بغداد مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوچکا ہے ۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی انچارج کے ترجمان مائیکل مین نے آج بغداد میں کہا ہے کہ یورپی یونین ایٹمی انرجی کے پرامن استعمال کے حوالے سے ایران کا حق تسلیم کرتی ہے ۔ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے بھی آج تہران میں کہا ہے کہ ایران نے نیک نیتی اور پختہ عزم و ارادے کے ساتھہ بغداد مذاکرات میں شرکت کی ہے ۔ .......

/169