ابنا: ترک عوام نے ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شام کی حمایت کی ہے اور ترکی کی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ اور امریکہ نواز عرب حکام کا آلہ کار بننے سے پرہیز کرے۔ ترکی کے عوام نے دوسرے دن مسلسل ترکی کے وزير اعظم کی شام کے بارے میں غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے ترکی کے وزير اعظم پر زوردیا ہے کہ وہ علاقہ میں امریکی پالیسیوں کا حصہ بننے سے اجتناب کرے۔ترکی کے جوانوں کی یونین کے سربراہ مصطفی الکاد نے کہا کہ رجب طیب اردوغان نے ترکی کو ہمسایہ ممالک کے لئے خطرہ بنادیا ہےاور اس اقدام کیک امریکہ اور بعض امریکہ نواز عرب حکام حمایت کرتے ہیں اس نے کہا کہ ترکی کو امریکہ اور اس کے ساتھی عربوں کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ترکی علاقہ میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے بجائے اسے شعلہ ور کررہا ہے۔......./169
20 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316731
ترک عوام نے ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شام کی حمایت کی ہے اور ترکی کی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ اور امریکہ نواز عرب حکام کا آلہ کار بننے سے پرہیز کرے۔