20 مئی 2012 - 19:30

پاکستان کے صنعتي اور تجارتي مرکز کراچي ميں جاري تشدد اور بدامني مين مزيد پانچ افراد کے مارے جانے کي خبر ہے-

ابنا: پوليس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ناظم آباد، رضويہ کالوني، پي آئي بي کالوني، اور ابوالحس اصفہاني روڈ پر فائرنگ کي جس کے نتيجے ميں ايک خاتون سميت تين افراد ہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے-پوليس کا کہنا ہے کہ  اسے کھارادر  اور بلديہ ٹاون کے علاقے سے دو افراد کي لاشيں بھي ملي ہيں جنہيں فائرنگ کرکے ہلاک کيا گيا ہے- اورنگي ٹاون کے پاکستان بازار ميں بھي فائرنگ کي خبريں موصول ہوئي ہيں جس ميں کہا گيا ہے کہ ايک شخص زخمي ہوگيا ہے-پاکستان کا صنعتي اور تجارتي مرکز کراچي ايک عرصے سے  تشدد اور بدامني کا شکار چلا آرہا ہے اور مقامي ذرائع نسلي تنظيموں کو شہر کي بدامني کا اصل ذمہ دار قرار دے رہے ہيں-......./169